،30ستمبر(ایجنسی)تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کی حالیہ ڈیل کے بعد بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت مزید گر گئی ہے۔ ڈیل کے تحت تیل کی پیداوار میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی
میں کھپت سے زیادہ فراہم شدہ تیل کو معمول کی سطح پر لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدھ اٹھائیس ستمبر کو اوپیک کے رکن ملکوں نے اپنی تیل کی مجموعی پیداوار میں قریب ساڑھے سات لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس ڈیل کے تناظر میں آج جمعے کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیل کی فی بیرل قیمت میں مزید کمی کا رجحان دیکھا گیا۔